کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 808 افراد جاں بحق

کراچی(بولونیوز) شہر میں ٹریفک حادثات میں خطرناک اضافہ برقرار ہے اور رواں برس کے دوران کراچی کی سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات میں 808 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 632 مرد، 82 خواتین، 72 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے مجموعی طور پر 246 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
ان میں:

ڈمپر کی ٹکر سے 41 ہلاکتیں

ٹریلر سے 95 ہلاکتیں

واٹر ٹینکر سے 56 ہلاکتیں

مزدا کی ٹکر سے 20 ہلاکتیں

جبکہ بس کی ٹکر سے 32 افراد جان سے گئے۔

ماہرین کے مطابق تیز رفتار گاڑیاں، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سڑکوں کی ابتر صورتحال حادثات میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *