پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی، تہوار 6 سے 8 فروری تک ہوگا

لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت نے ایک بار پھر بسنت کا تہوار منانے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو صوبے بھر میں منائی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرایا جائے گا اور کسی قسم کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی۔ پتنگوں اور ڈور کی فروخت و خریداری کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ غیر قانونی ڈور یا پتنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق بسنت کے موقع پر فائرنگ، ہلڑ بازی، خطرناک ڈور کے استعمال اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بسنت کے تینوں دن سیکیورٹی اقدامات بڑھائے جائیں تاکہ شہری محفوظ ماحول میں تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *