پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کے لیے بند
لاہور(بولونیوز)پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کے باعث ٹریفک، نقل و حمل اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔شدید حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹروے پولیس نے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کر دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق:
موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک بند
ایم 3 رجانہ سے درخانہ تک بند
ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک بند
ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند
ایم 1 پشاور سے رشکئی تک ٹریفک معطل
موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی بدستور تشویشناک ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجے:
فیصل آباد میں پارٹیکولیٹ میٹر (PM) کی سطح 814
گوجرانوالہ میں 404
ملتان میں 261
لاہور میں 218
ریکارڈ کی گئی، جو صحت کے لیے نہایت خطرناک قرار دی جارہی ہے۔


