راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں مسافر وین دریا میں گرگئی، 18 مسافر سوار تھے
راولپنڈی(بولونیوز) تحصیل کہوٹہ میں ایک تیز رفتاری کے باعث مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری۔ وین میں 18 مسافر سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک متعدد مسافروں کو زخمی حالت میں دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ علاقے کے رہائشی بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور سڑک کی خراب حالت بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


