بلاول بھٹو کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ

لاہور(بولونیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین کے ساتھ ہونے والا دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بلاول بھٹو گزشتہ روز لاہور کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی۔ دورے کے دوران وہ کارکنوں سے ملاقات کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک گھر کی چھت پر موجود خواتین نے انہیں مخاطب کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا، ’’آپ ہمارے پاس آئے ہیں، سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔‘‘

خاتون کی بات پر بلاول بھٹو مسکرا کر جواب دیتے ہیں، ’’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں؟‘‘

دلچسپ گفتگو جاری رہی تو خاتون نے بلاول بھٹو سے پوچھا، ’’آپ کے کیا حال ہیں؟ آپ ٹھیک ہو؟‘‘ جس پر انہوں نے جواب دیا، ’’جی، میں ٹھیک ہوں۔‘‘

خاتون نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو دعا دیتے ہوئے کہا، ’’مولا آپ کو سلامت رکھے۔‘‘ بلاول بھٹو نے جواب دیا، ’’بہت شکریہ، آپ لوگوں کی دعاؤں کی ہی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *