آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی

اسلام آباد(بولونیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی ہے، جس کے بعد رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی رقم میں سے 1 ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 20 کروڑ ڈالر کلائمٹ فنانسنگ کی مد میں فراہم کیے گئے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیر کے روز پاکستان کے لیے مذکورہ رقم کے اجرا کی منظوری دی تھی، جو ای ایف ایف اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) پروگرامز کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی ادائیگیاں بڑھ کر 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *