کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے کی آمد سے انتظامیہ پریشان

کراچی(بولونیوز) جناح ٹرمینل کی بالائی منزل پر نیولے کے مٹر گشت نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو الرٹ کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر پاکستان ایوی ایشن نے فوری طور پر نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان پاکستان ایوی ایشن کے مطابق نیولا کسٹمز کوریڈور میں دیکھا گیا، جس کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نیولے کو پکڑنے اور اس پورے راستے کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ جیسے حساس مقام پر اس نوعیت کے جانوروں کا آزادانہ گھومنا کسی بڑے مسئلے کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ نیولا حساس کمیونیکیشن کیبلز اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *