عدالت میں سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ خارج، تفتیش میں کوئی جرم ثابت نہ ہوسکا
لاہور(بولونیوز)تھانہ اسلام پورہ کی انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت سے چوری کے ایک غیر معمولی مقدمے کو خارج کر دیا ہے، جس میں الزام تھا کہ عدالت کے اندر سے سیب اور ہینڈ واش چوری کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کے مطابق دورانِ تفتیش مقدمہ قابلِ اخراج پایا گیا، جس پر باقاعدہ اخراج رپورٹ مرتب کی گئی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 95 کے تحت خارج کیا گیا، کیونکہ واقعے میں ہونے والا نقصان معمولی نوعیت کا تھا اور تفتیش میں یہ بات واضح ہوئی کہ کوئی باقاعدہ جرم سرزد نہیں ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور شواہد کی روشنی میں مقدمہ خارج کرنا ضروری سمجھا گیا۔


