بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(بولونیوز)اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق بیرون ملک سے اپنے ساتھ موبائل فون لانے والے پاکستانیوں پر عائد ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال موبائل فونز کی خریداری پر 82 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا، جبکہ درآمدی موبائل فونز سے 18 ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں کمی کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف دینا اور قانونی طریقے سے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

فیصلے سے متعلق حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *