کراچی میں نان کسٹم موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کراچی(بولونیوز)کیماڑی موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ایس پی کیماڑی ڈویژن زین رضا بلوچ کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان سجاد اور نور حسن کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آلٹو کار میں چھپائے گئے 170 نان کسٹم آئی فون اور اینڈرائیڈ فون برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس پی زین رضا بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگل کرتے تھے۔

کارروائی میں استعمال ہونے والی آلٹو گاڑی بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *