ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا، ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی

لاہور(بولونیوز)معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ہر ممکن تعاون کے باوجود مبینہ طور پر تشدد کا سامنا کیا، جس پر وہ طویل عرصے تک خاموش رہے لیکن اب تمام حقائق سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ وہ قانونی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے مناسب وقت کا انتظار کیا۔
انہوں نے کہا کہ “میں نے مکمل تعاون کیا، لیکن اس کے باوجود مجھ پر تشدد کیا گیا اور گالیاں دی گئیں۔ اب میں سب کچھ کھل کر بتاؤں گا۔”

ڈکی بھائی کے مطابق وہ واقعے کی تفصیلات جلد شیئر کریں گے، جبکہ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اظہارِ حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *