پولیس کی سرپرستی میں پہلے شراب خانے کے قیام کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

حیدرآباد(بولونیوز) تحصیل لطیف آباد میں متوقع پہلے شراب خانے کے قیام کے خلاف سول سوسائٹی نے آٹو بھان روڈ پر واقع معروف سپر مارٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں شہریوں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہمیں شراب خانہ نہیں، تعلیم خانہ دو‘‘ اور ’’حیدرآباد کو شراب خانے سے پاک کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اسکول کے بچوں نے بھی شراب خانے کے قیام کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے اس فیصلے کو شہر کے امن اور نئی نسل کے لیے نقصان دہ قرار دیا-

احتجاج میں شریک سول سوسائٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ رہائشی اور تعلیمی علاقوں کے قریب شراب خانے کا قیام معاشرتی اور اخلاقی بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے، جسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اس منصوبے کا نوٹس لے اور عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لیا جائے۔شہریوں نے واضح کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *