جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کی کوشش، شارجہ سے 5 پاکستانی ڈی پورٹ

لاہور(بولونیوز) شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 5 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کو لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر رواں سال وزٹ ویزہ پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے، جہاں سے انہوں نے ایجنٹوں کے ذریعے جعلی دستاویزات حاصل کیں اور شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی ویزے اور دیگر جعلی دستاویزات کی تصدیق ہونے پر شارجہ حکام نے مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا۔ لاہور واپسی پر انہیں گرفتار کرکے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *