ایران کی امریکا سے 55 ایرانی شہریوں کی ملک بدری کی تصدیق
تہران/واشنگٹن(بولونیوز) ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کر دیا ہے۔
ایران انٹرنیشنل کے مطابق یہ واقعہ اس ماہ کے دوران ایرانی شہریوں کی دوسری بڑی ملک بدری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افراد کو امریکا میں مختلف امیگریشن کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ملک بدر کیے گئے شہریوں کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں، جبکہ مزید افراد کی امیگریشن کیسز بھی زیرِ غور ہیں۔


