کراچی میں سڑکوں پر 11 سالہ بچہ مسافر کوچ چلاتے دیکھا گیا، تصاویر وائرل
کراچی(بولونیوز)شہر قائد میں پے درپے حادثات کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے سبق نہ سیکھا، ڈیفنس فیز 8 میں کم عمر بچے کی مسافر کوچ چلانے کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
کراچی میں سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 سے 11 سال عمر کا بچہ مسافر کوچ چلا رہا ہے، یہ کوچ ڈیفنس فیز 8 کی 16 اسٹریٹ کریک وسٹا کے سامنے سے جا رہی تھی، ایک شہری نے سنگین غفلت کی تصاویر بنا لیں، تصویر کے مطابق مسافر کوچ کا نمبر پی ای 0147 تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال صرف بس کی ٹکر سے 32 شہری جان سے جا چکے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صرف بس مالک کی غلطی نہیں بلکہ پولیس کی بھی غفلت اس میں شامل ہے۔
تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ بس مالک اور بچے کو نہ ڈسٹرکٹ پولیس کا ڈر ہے، نہ ای چالان کا خوف، اس لیے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسے بھاری ای چالان بھیجا جائے۔


