ترکیہ اپنے جدید جنگی ڈرونز پاکستان میں تیار کرے گا: بلومبرگ
اسلام آباد/انقرہ(بولونیوز)بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے پاکستان میں اپنے جدید جنگی ڈرونز تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے سے پاکستان کو اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی، جس سے ملکی دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام ترکیہ کے لیے بھی عالمی منڈی میں اپنے اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا، کیونکہ مشترکہ پیداواری منصوبہ دفاعی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ شراکت نہ صرف ٹیکنالوجی کے تبادلے میں مدد دے گی بلکہ خطے میں اسٹریٹجک تعاون کو بھی مزید مضبوط کرے گی۔


