گاڑیوں کے مالکان ہوشیار ہوجائیں! بڑا حکم آگیا
کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر لائسنس گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم آگیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف فوری اور مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
اس سلسلے میں سندھ پولیس کو 35 روز کے اندر دوسرا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں سڑکوں پر چل رہی ہیں جن کے پاس نمبر پلیٹ اور ڈرائیوروں کے پاس لائسنس موجود نہیں۔


