محکمہ پاسپورٹ نے آن لائن پاسپورٹ بنانے کا آسان طریقہ جاری کر دیا

اسلام آباد(بولونیوز) محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ بنانے اور تجدید کروانے کا نہایت آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق شہری اب لمبی قطاروں اور انتظار سے بچتے ہوئے گھر بیٹھے آن لائن پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے شہریوں کو ای سروسز پورٹل پر جا کر اپنی درخواست مکمل کرنی ہوگی۔

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ کی آن لائن رینول (تجدید) کے لیے شہری آفیشل ویب سائٹ www.onlinemrp.dgip.gov.pk
پر جائیں، جہاں ضروری معلومات، مطلوبہ دستاویزات اور فیس جمع کروا کر درخواست بآسانی مکمل کی جا سکتی ہے۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے مزید کہا ہے کہ آن لائن درخواست کا یہ نظام شہریوں کو تیز، شفاف اور جدید سہولت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جس سے پاسپورٹ کے حصول میں آسانی اور وقت کی بچت یقینی ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *