دو ماہ کی ننھی جان کووالدین نےپانی کی ٹینکی میں پھینک کرقتل کردیا،ماں قاتلہ نکلی
میانوالی(بولونیوز)تھانہ ہرنولی کی حدود میں دو ماہ کی معصوم بچی پلوشہ کے قتل کے لرزہ خیز واقعے میں انتہائی افسوسناک انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے بچی کی لاش گھر کی پانی کی ٹینکی سے برآمد ہونے کے بعد تفتیش شروع کی تو یہ دل دہلا دینے والا حقیقت سامنے آئی کہ بچی کے والدین ہی اس کے قاتل ہیں۔
قتل کی وجوہات:
پولیس کے مطابق، بچی پلوشہ کے والد اور والدہ دونوں ہی لڑکی کی پیدائش پر ناخوش تھے اور اسی ناخوشی کے باعث انہوں نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کر کے گھر کی پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا۔
اس انسانیت سوز واقعے پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پولیس نے اس گھناؤنے جرم کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ہرنولی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ (ایف آئی آر) درج کر لیا ہے اور ملزمان (والدین) کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


