فلائی جناح کی کراچی سے جدہ براہ راست پروازوں کا اعلان

کراچی(بولونیوز) پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ سستی ایئرلائن فلائی جناح نے کراچی سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا، جو 10 دسمبر سے باقاعدہ آغاز کریں گی۔

ایئرلائن کے مطابق نیا روٹ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حجاج، عمرہ زائرین، سیاحوں اور کاروباری مسافروں کے لیے رابطے مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

فلائی جناح کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے سے شروع ہوگی، جو مسافروں کے لیے انتہائی سستی اور سہل آپشن ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو اضافی سامان لے جانے اور کھانے پینے کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ فلائی جناح کا مقصد کم لاگت، آرام دہ اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر فائدہ اٹھا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *