مصری وزیرِ خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(بولونیوز)عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاتی نے آج راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI(M), HJ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، خصوصاً دفاع اور سیکیورٹی تعاون، دونوں افواج کے درمیان رابطوں، تربیتی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دفاع سمیت وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مصری وزیرِ خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے گرمجوش پیغام بھی پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

دونوں ممالک نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *