بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش بمبار خاتون سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان(بولونیوز)سیکورٹی فورسز نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ فائرنگ کے تبادلے اور مؤثر جوابی کارروائی میں خودکش بمبار خاتون سمیت چار دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون خودکش بمبار کی شناخت زرینہ رفیق عرف ترانگ ماھو کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگرد بھاری اسلحے سے لیس تھے اور اہم سیکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
فورسز کے مؤثر ردِعمل سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا، جس پر عسکری حکام نے جوانوں کی بہادری کو سراہا ہے۔


