پاکستانی تعمیراتی کمپنیوں نے دبئی کی بگ 5 گلوبل نمائش میں پہلی بار شرکت کی
دبئی(بولونیوز)بگ 5 گلوبل نمائش 2025ء میں پہلی بار پاکستانی تعمیراتی کمپنیوں نے شرکت کی ہے، جس میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین کا افتتاح قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے کیا۔
نمائش میں ‘مقتدرہ ترقی تجارت پاکستان’ کے زیر انتظام 9 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس عالمی نمائش میں مختلف ممالک سے 85 ہزار سے زائد شرکاء اور 2800 نمائش کنندگان شریک ہیں۔ یہ قدم پاکستانی تعمیراتی شعبے کے بین الاقوامی سطح پر متعارف ہونے کا اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔


