ملیر کینٹ پولیس کا ہوٹل میں شراب فروشی کے گڑھ کا خاتمہ، دو ملزم گرفتار
کراچی(بولونیوز)ملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل میں شراب فروشی کا گڑھ ختم کر دیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہباز علی اور توصیف ہوٹل کی آڑ میں خفیہ طریقے سے شراب فروخت کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 88 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


