قمبرانی روڈ پر ایک ہی دن میں دوسرا دھماکا، کرائم سین کی گاڑی نشانہ
کوئٹہ(بولونیوز)قمبرانی روڈ پر ایک ہی دن میں دوسرے دھماکے نے بدامنی پیدا کردی، جس میں کرائم سین کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکا پہلے دھماکے کی جانچ کے لیے جا رہی کرائم سین کی ٹیم کی گاڑی پر ہوا۔ موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔
خوش قسمتی سے اس دھماکے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کردی ہے اور دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے۔


