شکارپور پولیس کا جرائم پیشہ ملزم گرفتار، لوٹ کے مقدمے میں ملوث

شکارپور(بولونیوز)ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے تھانہ ماڑی کی کارروائی میں ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گشت کے دوران شیر کوٹ کے مقام سے واجد حسین سومرو کو گرفتار کیا، جو آٹھ ماہ قبل نظام الدین جعفری اور گلشن کھوسو سے موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹتے ہوئے انہیں زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ٹیکنیکل سسٹم کے ذریعے لوٹے گئے موبائل فون کی ٹریسنگ میں ملزم ملوث پایا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ماڑی طالب حسین میمن اور ان کے اسٹاف کی کارروائی کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ ماڑی میں درج مقدمہ نمبر 05/2025 میں مزید قانونی اقدامات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *