سابق وزیراعظم بنگلادیش خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، سی سی یو میں منتقل

ڈھاکا(بولونیوز)بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، انہیں پھیپھڑوں اور دل کے انفیکشن کے باعث ڈھاکا کے ایورکیئر اسپتال کے سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

79 سالہ خالدہ ضیاء پہلے ہی دل، جگر، گردوں، ذیابیطس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے دل میں پیس میکر نصب ہے اور وہ مئی میں لندن سے علاج کروا کر واپس آئی تھیں۔

بی این پی نے قوم سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *