اسرائیلی حملوں میں دمشق کے نواح میں 13 ہلاک، اسرائیلی فوج کے 6 زخمی

دمشق(بولونیوز) اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے بیت جن پر زمینی حملہ اور بمباری کی، جس کے نتیجے میں 13 شہری ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں اس کے چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون اب بھی علاقے پر اڑان بھر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج نے نقل و حرکت کو نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر بڑھتے ہوئے فوجی عمل کا تازہ واقعہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *