سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا
کراچی (بولو نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ کے آرڈیننس 2025 کے تحت آئینی بینچز کا نیا روسٹر جاری کر دیا ہے۔ دو آئینی بینچز قائم کیے گئے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت درخواستیں سنیں گے۔ پہلا بینچ جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا بینچ جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس جعفر رضا پر مشتمل ہوگا۔ تمام زیر التوا آئینی مقدمات ان بینچز کو منتقل ہوں گے اور الگ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔


