سائٹ‌ اے پولیس کا خفیہ گودام پرچھاپہ، بھاری مقدار میں‌ ملکی و غیرملکی گٹکا برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سائیٹ اے پولیس کا غیر قانونی خُفیہ گودام پر چھاپہ۔ بھاری مقدار میں مُضرِ صحت ماوا اورمختلف اقسام کا مُلکی و غیرمُلکی گُٹکا برآمد، ایک مُلزم گرفتار- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ویسٹ کراچی ڈاکٹر محمد رضوان صاحب کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے فرخ شہریار نے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس پارٹی کے ہمراہ سائیٹ کے علاقے شاہی محلہ باوانی چالی میں قائم ایک غیر قانونی خُفیہ گودام پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں مُضرِ صحت گُٹکا اورجان لیوہ امراض کا باعث ماوا برآمد کرلیا۔ جبکہ موقع سے ایک مُلزم عبدالقیوم ولد مستری خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گودام سے درج ذیل اشیاء قبضے میں لیں- • مقامی طور پر تیار کردہ ُمختلف اقسام اور برانڈز کا ماوا 22 کٹے وزن تقریباً 580 کلو گرام سے زائد، جبکہ مُلکی اور غیر ملکی مختلف اقسام کا گُٹکا (جے ایم۔ ون ٹو ون۔ سفینہ۔ سِٹی۔ راج گرو۔ وغیرہ) 500 سے زائد تھیلے/ 9 کٹے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئ آر نمبر 238/2018 بجرم دفعہ بی269/273/336 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلی گئی۔ گرفتار مُلزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔