ٹنڈوجان محمد پولیس کی گٹکافروش عناصرکیخلاف کارروائی،گٹکابرآمد

میرپورخاص(بولونیوز)ٹنڈو جان محمد پولیس کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائی، ملزم گرفتار، گٹکا برآمد، مقدمہ درج۔ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ٹنڈو جان محمد پولیس کی گٹکا فروشوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود ڈاجھیلو موری پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزم محمد عارف عرف مور گرفتار، ملزم کے قبضے سے دیسی ساختہ گٹکے، مین ہڑی گٹکے اور انڈین ساختہ سفینا گٹکےبرآمد،ملزم کےخلاف مقدمہ نمبر 38/2019 زیر دفعہ 269,270 تعزیرات پاکستان، ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں