شہرکراچی،آئندہ 48 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان،شہری محتاط رہیں

کراچی(بولونیوز)شہرمیں صبح ہونے والی #بارش موجودہ کم دباو کا صرف اثر تھا۔ہمارے ذاتی موسمی آلہ کے مطابق اب تک 24.1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔شہر میں آئندہ 48 گھنٹوں کےدوران تیزاورطوفانی ہواوں کیساتھ شدید ترین بارش کا امکان۔شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ۔شہرمیں آج شام سےبارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونےکاامکان۔کل بروزاتوارحالیہ ہوا کا کم دباوسندھ میں داخل ہوجانےکےبعداپنےعروج پرہوگا۔موجودہ ہوا کا کم دباو اگست کا 40 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اس سے قبل اگست 1979 کے دوران شہر میں 272.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جواب تک کی اگست میں ریکارڈ کی جانےوالی سب سےزیادہ بارش ہے۔بارش کےدوران بجلی کےکھنبوں سےدوررہیں۔مختلف خبروں کےمطابق شہرمیں سترہ سالہ نوجوان اور4 جانورکرنٹ لگنےکےباعث ہلاک ہوئے ہیں۔بارش کے دوران درختوں اور کمزور دیواروں سے دوررہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں