لیاقت آبادفلائی اوورکے نیچے چوری کے رکشوں کا سامان برائے فروخت

کراچی(بولونیوز)لیاقت آباد فلائی اوورکےنیچےچورے کےرکشےکاٹ کرفروخت ہونے کا انکشاف۔لیاقت آباد کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہاں چوری شدہ رکشے لاکر کاٹے جاتے ہیں۔رکشےچورمافیا نےگرین بیلٹ پرقبضہ کرلیا۔درجنوں رکشے چوری کرکےیہاں لائےجاتےہیں کاٹ کرکباڑیوں کولوہا فروخت کر دیا جاتا ہے۔رکشہ چور گروپ مختلف علاقوں سے رکشے چوری کرکےیہاں لاتا ہے۔پولیس،رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنےوالےرکشہ چورمافیا کی سرگرمیوں سے لاعلم رکشہ چور مافیا میں منشیات کے عادی اور منشیات فروش بھی شامل ہیں۔گرین بیلٹ کی تعمیرمیں رکشہ چورمافیا آڑے آ گیا۔لیاقٹ آباد زون انتظامیہ کی نااہلی کے باعث گرین بیلٹ خالی نہیں کی جا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں