وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی ڈسٹرکٹ کورنگی پہنچ گئے

کراچی(بولونیوز)ڈی سی کورنگی شہریارگل اوردیگرافسران بھی ان کےہمراہ موجود ہیں۔صوبائی وزیر نے کورنگی روڈ پر امتیازسپراسٹوراوراطراف کی مین شارع سے فوری طور پر پانی کی نکاسی کی ہدایات دی۔صوبائی وزیر کی ہدایات پر وہاں ڈی واٹرنگ پمپ لگا کر فوری کام شروع کردیا گیا۔سعید غنی نے ایم سی کورنگی رفیق شیخ کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے لانڈھی اورکورنگی کی تمام اہم شاہراہوں سے فوری نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔پہلے مرحلے میں تمام اہم شاہراہوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا جائے اور ساتھ ہی علاقوں کی گلی کوچوں سے بھی پانی کی نکاسی کے کام کو تیزکیا جائے۔وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کو تمام ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے اورسیوریج سمیت تمام پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں