پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان اوربھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل کردی گئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا جس کے ٹرینوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس بھی معطل کردی گئی۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نےپاکستان اور بھارت کے درمیان بس سروس معطلی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں ہونےوالےفیصلوں کی روشنی میں پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے ردعمل میں بھارت سے درآمدات اور برآمدات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں