بھارت پلوامہ واقعہ جیسی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(بولونیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وہاں ظلم کا دورشروع ہوسکتا ہےاوراس کےردعمل کوآڑبنا کربھارت پلوامہ واقعہ جیسی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔چینی ہم منصب وانگ ژی سےملاقات کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر اپنے تحفظات رکھے، چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کی مکمل تائید کی اور اتفاق کیا کہ بھارت کا یہ اقدام یک طرفہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں