کشمیربنے گا پاکستان،طلبہ و ٹیچرکی عظیم الشان ریلی

ڈیرہ بگٹی(بولونیوز)سوئی جوانسال پبلک سکول اور مشعل پبلک سکول سوئی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم و شان ریلی نکالی گئی ، ریلی میں سینکڑوں طلبا و اورٹیچرز نے شرکت کی ، جوانسال پبلک اسکول سے تحصیل بازار تک نکالی گئی ، ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونج رہے تھے ، طلبا نے سبز حلالی پرچم کی یونیفارم پہن کر شریک ہوئے ، قومی نغمے گونج رہے تھے ، شرکاء اور طالبات نے کشمیر پر مودی سرکار کے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظوں میں مذمت کی،ریلی کے دوراں معصوم بچوں اور بڑوں میں کشمیر کیلئے جذبہ ساز دکھائی دیا ، اور دشمن کو پیغام دیا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کی بقا کے خاطر جان دے دے گا کشمیر کو آزاد کرانے کے بعد دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں