ننکانہ صاحب،جرائم پیشہ کیخلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری

ننکانہ صاحب(بولونیوز)ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کی ہدایت پرضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری۔پولیس تھانہ سیدوالا کی بڑی کاروائی روڈ ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 02 ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل،بکرا،نقدی، موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد۔ملزمان کو ایس ایچ او سید والا نے دوران کاروائی سراغ لگا کر اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف کاروائی اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او سیدوالااورہمراہی ٹیم کونقد انعام اورسرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان۔ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں