ایم پی اے ویڈیواسکینڈل،طالبہ نے مجسٹریٹ کو بیان قلمبند کرادیا

جہانیاں(بولونیوز)ایم پی اے ویڈیو سکینڈل, طالبہ نے دفعہ 64 کے تحت علاقہ مجسٹریٹ کو بیان قلم بند کروا دیا. مجسٹریٹ نے طالبہ کو سوچنے کیلئے 20 منٹ ٹائم دیا جس کے بعد اس نے بیان دیا کہ ن لیگی ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں نہ اس نےمیرے ساتھ زیادتی نہیں کی, کسی ویڈیو کا علم نہیں, عطاء الرحمن کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتی, کچھ شر پسند عناصر مجھ سے گھناؤنا کام کروانا چاہتے تھے, مجھے اپنی والدہ اور بھائیوں سے کوئی خطرہ نہیں انکے ساتھ گھر جانا چاہتی ہوں, اس سے قبل طالبہ (س) نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا کہ لیگی ایم پی اے عطاء الرحمن نےاسکو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کرویڈیو بھی بنائی ایم پی اے کےمتعلق خبریں شائع ہوئیں توحکومتی ادارے حرکت میں آگئے اور تھانہ بہاوالدین زکریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا, جب پولیس نے طالبہ کو لاہور اس کے گھر سے لاکر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تواس نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اس کو استعمال کرکے اپنے مقاصد حل کرنا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں