امن و امان کی فضا برقرار،ضلع و موٹروے پولیس کا فلیگ مارچ

نوشہروفیروز(بولونیوز)14 آگسٹ کی مناسبت سے امن وامان کی صورتحال کو بحال اور برقرار رکھنے کےلئے ضلع پولیس اور موٹرے پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ۔کئپٹن (ر) جناب طارق ولایت صاحب کی خصوصی ہدایات و احکامات پہ ضلع پولیس کی جانب سے عیدالاضحیٰ اور جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں آج جناب ایس ایس پی صاحب کی خصوصی ہدایات پر ضلعہ پولیس اور موٹرے پولیس نوشھروفیروز کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار اور بھتر بنانے کےلئے پولیس فلیگ مارچ کیا گیا۔عیدالاضحی اور جشن آزادی کی مناسبت سے ضلع نوشھروفیروز کے تمام شہروں میں بازاروں، اہم چوکوں وچوراہوں،اوراہم سرکاری عمارات سمیت دیگرتنصیبات پرحفاظتی اقدامات کوانتہائی سخت اور یقینی بنایا گیا ہے۔ہائی ویز اور شہروں کے اندر گشت سمیت چیکنگ کو مزید بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پرہرآنےوالی گاڑی کواچھی طرح چیک کرکے،شکی افراد پہ کڑی نظررکھی جا رہی ھے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فی الفورریسپانس کےلئےانسدادِ فسادات کےدستے بھی پولیس ہیڈکوارٹرنوشھروفیرومیں اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔کئپٹن رٹائرڈ جناب طارق ولایت صاحب نےکہاھےکہ، تمام آفسران وجوان بھترین ٹرن آئوٹ اوربردباری سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں۔ اپنے فرائض میں کوتاہی اور لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں