پڈعیدن پولیس،ریشم بازارسے لاوارث حالت میں بچی برآمد

نوشہروفیروز(بولونیوز)پڈعیدن پولیس کو ریشم بازار پڈعیدن سے لاوارث حالت میں ملنے والی 4 سالہ معصوم بچی کے ورثاء مل گئے۔بچی کو تصدیق کے بعد اپنے باپ شاہد اقبال بھٹی کے حوالے کیا گیا۔پڈعیدن پولیس کو آج پڈعیدن ریشم بازار سے ایک 4 سالہ معصوم بچی لاوارث حالت میں ملی تھی۔بچی کی پہچان کومل بنت شاہد اقبال بھٹی نام سے ہوئی۔معصوم بچی کومل بھٹی کو تصدیق کے بعد اپنے باپ شاہد اقبال بھٹی کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر، گم شدہ معصوم بچی ملنے پر بچی کے باپ شاہد اقبال بھٹی نے، ایس ایس پی نوشھروفیروز کئپٹن (ر) جناب طارق ولایت صاحب، ایس ایچ او پڈعیدن اور پولیس محکمہ کا تحہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور بہت ساریں دعائیں بھی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں