شاہ فيصل کالونی بلاک 1 پر بلڈر نے برساتی نالا بند کردیا

کراچی(بولونیوز)شاہ فيصل کالونی ميں سیلابی صورتحال پیدا ہونے جارہی ہے کیونکہ بلاک نمبر 1 پر انور ٹاور والے بلڈر نے برساتی نالابند کردیا ہے,اہلیان شاہ فيصل کالونی کا الزام.تفصيلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی ميں سیلابی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے آج علی الصبح کراچی ميں ہونے والی تیز بارش سے شاہ فيصل کالونی ميں ڈیڑھ سے ڈھائی فٹ تک پانی جمع ہوچکا ہے.اس سیلابی صورتحال کے باوجود بلاک نمبر 1 پر واقع برساتی نالا کھولا نہ جاسکا جس سے نشیبی علاقوں ميں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے اور مزید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے. اہلیان شاہ فيصل کالونی نے ڈپٹی کمشنر کورنگی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فيصل کالونی سے اپيل کی ہے کہ ضلعی انتظاميہ کو فوری طور پر متحرک کرکے بلڈر کی جانب سے بند کئے گئے برساتی نالے کو کھلوایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں