چوری ہونیوالا جانورملزم سمیت پکڑلیا،ایس ایچ اواورنگی ٹاؤن

کراچی(بولونیوز)ایس ایچ او تھا نہ اورنگی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہو ئے چوری ہونے والا قربانی کا جانور ملزم سمیت پکڑ لیا۔ملزم محمد اسلم ولد محمدرستم نے آج صبح مو قع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے باہر باندھا ہوا قربانی کے لئے لایاجانےوالا اونٹ چوری کرلیا۔بروقت اطلاع ملنےپرCCTVکی مدد سےملزم کوچوری شدہ اونٹ سمیت گرفتارکرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 247/19بجرم دفعہ 379ت پ تھانہ اورنگی میں قائم کیا گیا۔ملزم سے مزید انٹروگیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں