ویلڈن ڈولفن اسکواڈ،جعلی نوٹ بنانے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور(بولونیوز)ویلڈن ڈولفن سکواڈ،جعلی نوٹ بنانے والا گینگ پکڑلیا،جعلی کرنسی نوٹ بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار، ایک فرار۔ڈولفن سکواڈ نے02 کس مشکوک افراد کوروکا توملزمان نےموقع سےفرارہونےکی کوشش کی۔ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کرکےملزمان کوراونڈ اپ کرلیا۔ملزمان کےقبضہ سےجعلی کرنسی نوٹ چھاپنےوالی ڈائی اورسکینگ مشین برآمد۔500/500 کے جعلی چھاپے، 03 موبائل فونز و11 ہزار سے زائد نقدی اور مختلف میڈیا کے کارڈز بھی برآمد۔ملزم فیاض و دیگر ساتھی نوسر بازی سے سادہ لوح لوگوں کو کرنسی چینج کے بہانے سے جعلی نوٹ تھما دیتے تھے، نولکھا پولیس کے حوالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں