صبح صبح برسنے والی رحمت عوام کیلئے زحمت بن گئی

کراچی(بولونیوز)نوکریوں پر جانے والے سڑکوں پر جمع ہونے والے پانیوں پر اپنی بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر لے جارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں سرکاری سطح پر کوئی رین ایمرجنسی کیمپ نظر نہیں آرہا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مون سون کی تیز بارشوں کے دوران تمام اداروں کی ہنگامی طور ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگانے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔لانڈہی کورنگی کی سڑکوں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں میں دو فٹ تک پانی جمع ہے۔مین روڈ کورنگی نمبر ڈھائی کورنگی نمبر پانچ اور لانڈھی نمبر چھ پر پانی جمع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 10 اگست سے14اگست تک تیز بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔اگراسی طرح تیزبرسات جاری رہی اورلانڈہی کورنگی میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع رہا تو تیز بارشوں کے سبب لانڈہی کورنگی میں نچلے درجے کا سیلاب آنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں