فواد چوہدری کودوسری وزارتوں میں منہ مارنے کی عادت ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(بولونیوز)وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو دوسری وزارتوں میں منہ مارنے کی عادت ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کردی ہے، وزیرکی حیثیت سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کی تاہم کسی میں ہمت ہے تو چلا کر دکھائے، فواد چوہدری کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے، انہیں عادت ہے دوسری وزارتوں میں منہ مارنےکی، فواد چوہدری نے ٹارزن بننے کی کوشش کی ہے، میں وزیراعظم سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کی اجازت لے چکا ہوں تاہم اس معاملے پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں