کتنے قطری پیدا ہوں گے ملک چلانے کے لیے، سپریم کورٹ

کراچی(بولونیوز)سپریم کورٹ نے کراچی میں عمارت کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا کہ کتنے قطری پیدا ہوں گےملک چلانے کے لیے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے الہ دین پارک سے متصل عمارت کی تعمیر کے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نیب رمیش کمار نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رپورٹ چیئرمین نیب سے مانگی مگرایک تفتیشی افسررپورٹ دے رہا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے نیب حکام کی سرزنش کرتے ہوئےکہا کہ نیب والے بھی ان سے مل گئے، غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب بھی جھوٹی رپورٹ دے رہا ہے، اس عمارت کی الاٹمنٹ ہمارے فیصلے کیخلاف ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں