فلم’’ہیر مان جا‘‘کےفنکاروں کی پروموشن کیلئےکراچی سے لاہور آمد

لاہور(بولونیوز)عیدالاضحی کےموقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کے فنکار پروموشن کیلئے کراچی سے لاہور پہنچ گئے۔فلم کےفنکاروں علی رحمن خان، حریم فاروق اور فیضان شیخ نے گزشتہ روز ڈیفنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ فلم کےپروڈیوسرعمران رضا کاظمی ہیں جو اس سے قبل سیاہ، جانان اور پرچی جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔فلم “ہیرمان جا”ایک لوّسٹوری تفریحی اورفیملی فلم ہے،اس میں دوسرے پہلوؤں کیساتھ باپ بیٹی کےرشتےکو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم 12 اگست کو پاکستان، 22 اگست کو متحدہ عرب امارات اور 23 اگست کو امریکہ ،کینیڈا اور برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں