رقاصہ کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان، دنیا حیران

تونس(بولونیوز)شوبزکی دنیا میں ایک حیران کن خبر آئی ہے جس میں تیونس کی ایک رقاصہ نے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔21 سالہ ڈانسر و گلوکارہ نرمین صفر نے متنازع انتخابی منشور کا بھی اعلان کر دیا۔رواں سال 15 ستمبر کو ہونیوالے صدارتی انتخابات میں لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس35 ہزاررجسٹرڈ ووٹرزکےدستخط موجود ہیں۔انہوں نےاپنا متنازع انتخابی منشورکا بھی اعلان کیا۔منشور کااعلان کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر صدر منتخب ہو گئی تو ملک بھر میں حجاب سمیت خواتین کے چہرے ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دونگی۔ صدر بنی تو مسلمان خواتین کے حجاب اور چہرے پر پابندی عائد کروں گی اور مسلم خواتین کو روایتی تیونس لباس پہننے کے لیے آمادہ کروں گی۔مقبول ڈانسر نے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر بن گئی تو ایسے مرد حضرات پر جرمانہ عائد کرنے کا قانون بناؤں گی جو لڑکی سے شادی کا وعدہ کر کے مکر جاتے ہیں اس عمل سےانہیں سزائیں بھی ملیں گی۔جائیداد کے حقوق کے حوالےسے بل پارلیمنٹ کو بھیجوں گی۔ جائیداد کے حقوق سے متعلق نئے بل میں خواتین کو ملکیت کا دو تہائی اور مرد حضرات کو تین فیصد حصہ دینے کی تجویز دوں گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کروں گی اور نوجوان نسل سے تبدیلی کے لیے ووٹ دینے کے لیے آمادہ کروں گی۔یاد رہے کہ تیونس کے صدر اور جمہوری طریقے سے منتخب پہلے رہنما محمد الباجی قائد السبسی 92 سال کی عمر میں گزشتہ ماہ 25 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد تیونس میں نئے صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جو رواں برس 15 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں