بلاول بھٹو کا خارجی محاذ پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)بلاول بھٹوزرداری نےحکومت کوخارجی محاذپرغیرمشروط حمایت دینےکااعلان کردیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان کے رویے کے باوجود ہمیں وسیع تر قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہوگا، ہر ایک کو دنیا کو پاکستان کے ساتھ انگیج کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے،ضروری ہواتومعیاری تنقید بھی کروں گامگرپاکستان کیلئےہمیشہ حمایت کروں گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا مجھے وزیراعظم کی غیر جمہوری، غیر سیاسی اور مہلک معاشی پالیسیوں پرتحفظات ہیں،مجھےوزیراعظم کےبیرون ملک رویئےاورخصوصی طور پر امریکہ میں جلسےپربھی اعتراض ہے، عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے کے بجائے پی ٹی آئی چیئرمن کے طور پر خود کو پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں